• Unknown, Unknown
  • |
  • Jun, 22nd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی جدیدیت اور قومی تجدید کے موضوع پر آبنائے پارسمپوزیم کا انعقادتازترین

July 25, 2023

نانجنگ (شِنہوا)چین کے مشرقی صوبے جیانگ سو کے دارالحکومت نانجنگ میں"چینی جدیدیت اور قومی تجدید" کے موضوع پر سمپوزیم کا انعقاد کیاگیا۔منگل کوہونے والے سمپوزیم میں  آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف سے 150 سے زائد نمائندوں نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے تائیوان ورک آفس اور ریاستی کونسل کے تائیوان امور دفتر کے سربراہ سونگ تاؤ نے آبنائے پار ہم وطنوں پر زور دیا کہ وہ اس بات کواچھی طرح سمجھ لیں کہ تمام ہم وطن تب ہی اچھا کام کر سکتے ہیں جب ملک اور قوم بہتر کام کررہے ہوں۔انہوں نے 1992 کے اتفاق رائے کو برقرار رکھنے پر زوردیتے ہوئے"تائیوان کی آزادی" کی مخالفت اور آبنائے پار تعلقات کی ترقی کے لیے درست سمت پر قائم رہنے، تعلقات کو پرامن ترقی کی درست راہ پر گامزن کرنے کی کوششوں اور چینی قوم کی تجدید میں مزید کردار ادا کرنے پر زور دیا۔