• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 2nd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی جدیدیت کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں، چینی صدر شیتازترین

February 29, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے تمام سطح کے عہدیداروں پر زور دیا ہے کہ وہ نظریہ کو عملی شکل دینے کے لیے مارکسی طرز تعلیم کو فروغ دیں اور یوں ٹھوس اقدامات سے چینی جدیدیت کی پیشرفت میں اپنا کردار ادا کریں۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے یہ بات زیر تربیت عہدیداروں کے چھٹے گروپ کے لئے مطالعاتی مواد کے پیش لفظ میں لکھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ چینی جدیدیت انسانیت کے لئے جدیدیت کا ایک نیا راستہ کھولتے ہوئے  انسانی ترقی میں ایک نئی شکل کو تخلیق کرتی ہے۔ چینی صدر نے کہا کہ یہ ایک شاندار تاریخی مشن اور پارٹی کے لئے ایک سخت حقیقت پسندانہ امتحان ہے۔

چینی صدر شی نے مارکسزم کی اہم خصوصیات میں مہارت حاصل کرنے اور سوچ میں اعلیٰ سطح اتحاد کے ساتھ سیاسی اور عملی اتحاد یقینی بنانے کی کوششوں پر زور دیا۔

انہوں نے چینی جدیدیت میں پیشرفت کے مطابق عہدیداروں کی سیاسی اہلیت کے ساتھ ساتھ ان کی قائدانہ صلاحیتوں سمیت  کام کی صلاحیت جامع انداز میں بڑھانے پر بھی زور دیا۔

شی نے کہا کہ پارٹی کی نظریاتی اختراع کو سیکھنے کا مقصد انہیں عملی طور پر لاگو کرنا ہے۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تمام سطح کے عہدیدار اعلیٰ معیار کی ترقی کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرنے، عوامی شکایات کے ازالے اور پارٹی کی تعمیر میں درپیش نمایاں مسائل کے حل پر اپنی توجہ مرکوز رکھیں۔

چینی صدر شی نے کہا کہ بڑے خطرات کی مؤثر طریقے سے روک تھام اور ان پر قابو پانے کی کوششیں کرنا اور جدید طریقوں سے کام کرنا چاہئے تاکہ 20 ویں سی پی سی نیشنل کانگریس میں تیار کردہ خاکے کو حقیقت کا روپ دیا جاسکے۔