بیجنگ (شِنہوا) چین کےصدر شی جن پھنگ نے ہانگ کانگ کے کاروباری افراد کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ قومی اصلاحات اور ترقی میں بہتر طریقے سے ضم ہوں اور اپنی بھرپور قوت استعمال کرتے ہوئے چینی جدیدیت میں زیادہ سے زیادہ حصہ دار بنیں۔
چینی صدر شی نے یہ بات مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ننگ بو سے تعلق رکھنے والے ہانگ کانگ کے کاروباری افراد کے نمائندوں کے نام ایک جوابی خط میں کہی ،یہ خطہ پاؤ یو کانگ اور رن رن شا جیسے سمندر پار چینی کاروباری افراد کی بڑی تعداد کی وجہ سے معروف ہے۔
ننگ بو میں پیدا ہونے والے ہانگ کانگ کے کاروباری افراد کی بانی نسل سے تعلق رکھنے والے پاؤ پوئی ہنگ اور چھاؤ کی یونگ سمیت دیگر نمائندوں نے حال ہی میں صدر شی کو خط لکھ کر قومی ترقی کی تائید کرنے اور مادر وطن کو جدید بنانے کی مہم میں شمولیت کے لیے اپنی کوششوں سے آگاہ کیا تھا۔
جوابی خط میں صدر شی نے حب الوطنی کی ان کی عمدہ روایت ، اختراع ، انٹرپرینیورشپ اور تعلیم کے لیے عطیات سے اپنے آبائی شہر اور ملکی ترقی میں ان کے کردار کو سراہا۔
چینی صدر نے کہا کہ ایک عظیم ملک کی تعمیر اور چینی جدیدیت سے تمام محاذوں پر قومی تجدید شباب کی سمت بڑھنے کی کوششوں میں تمام چینی عوام کی مشترکہ جدوجہد درکار ہے۔ شی جن پھنگ نے ان پر قومی تجدید شباب کے چینی خواب کو عملی شکل دینے میں نیا کردار ادا کرنے پر زور دیا۔
چینی رہنماؤں نے ننگ بو سے تعلق رکھنے والے سمندرپار کاروباری افراد کو ہمیشہ فوقیت دی ہے۔