• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 30th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی جدیدیت پر صدر شی کی تقریروں پر مبنی کتاب انگریزی و چینی -انگریزی میں الگ الگ شائعتازترین

February 06, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کی چینی جدیدیت پر تقاریر کے اقتباسات کا مجموعہ انگریزی اور چینی-انگریزی زبانوں میں الگ الگ سینٹرل کمپلیشن اینڈ ٹرانسلیشن پریس نے شائع کردیا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ مرکزی کمیٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف پارٹی ہسٹری اینڈ لٹریچر کی مرتب کردہ اس کتاب میں چینی جدیدیت سے متعلق نومبر 2012 سے اکتوبر 2023 کے درمیان صدر شی کی اہم تقاریر کو یکجا کیا گیا ہے۔

اشاعتی ادارے کے مطابق یہ کتاب صدر شی کی چینی جدیدیت کےبارے میں منفرد خصوصیات،ضروری تقاضوں اور اہم اصولوں کی تفصیل سے وضاحت کرتی ہے اور 18 ویں سی پی سی قومی کانگریس کے بعد سے نظریاتی اور عملی کامیابیوں کو جامع انداز سے پیش کرتی ہے۔

انگریزی اور چینی و انگریزی ورژن میں کتاب کی اشاعت سے ملکی اور غیر ملکی قارئین کو چینی جدیدیت کے نظریاتی اور عملی سیاق و سباق بہتر طریقے سےسمجھنے میں مدد ملے گی اور یہ جدیدیت کےبارے میں مشترکہ کوششوں پر عالمی برادری کی آگاہی بڑھانے  میں معاون ثابت ہوگی۔