بیجنگ(شِہنوا)چین کی جدیدیت سے متعلق صدر شی جن پھنگ کے خطابت پر مبنی کتاب کو مرکزی تالیف و ترجمہ پریس نے فرانسیسی زبان میں شائع کر دیا ہے۔
سی پی سی سنٹرل کمیٹی کے انسٹیٹیوٹ آف پارٹی ہسٹری اینڈ لٹریچر کی طرف سے مرتب کی گئی اس کتاب میں چین کی جدیدیت کے حوالے سے صدرشی کے نومبر2012 سے اکتوبر 2023 تک کئے گئے اہم خطابات شامل ہیں۔
کتاب کی فرانسیسی اور انگریزی زبان میں اشاعت سے غیر ملکی قارئین کو چین کی جدیدت کو بہتر نظریاتی اور عملی تناظر میں جاننے میں مدد ملے گی۔