بیجنگ (شِنہوا) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ چین کی ریئل جی ڈی پی 2023 میں 5.4 فیصد کی شرح سے بڑھنے کا امکان ہے۔
چین کے دورے کے بعد آئی ایم ایف کی فرسٹ ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر گیتا گوپی ناتھ نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ چینی معیشت حکومت کی جانب سے 2023 کے نمو کے مقررہ ہدف کو پورا کرنے کی جانب گامزن ہے، جو کوویڈ کے بعد کی مضبوط بحالی کو ظاہر کرتی ہے۔
مشن چیف سونالی جین چندرا کی قیادت میں آئی ایم ایف کی ٹیم نے آرٹیکل فور2023 پر مشاورت کرنے کے لیے 26 اکتوبر سے 7 نومبر تک چین کا دورہ کیاتھا۔
آئی ایم ایف مشن کی ٹیم نے اقتصادی مواقع اور خطرات، اصلاحاتی پیشرفت اور چیلنجز اور پالیسی ردعمل کے حوالے سے سینئر حکام، پیپلز بینک آف چائنہ، نجی شعبے کے نمائندوں اور ماہرین تعلیم کے ساتھ بات چیت کی تھی۔