بیجنگ(شِنہوا) چین کی اعلیٰ مقننہ 14ویں نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) کی قائمہ کمیٹی کا 10واں اجلاس اختتام پذیر ہوگیا،جس کے دوران چینی قانون سازوں نے دیہی اجتماعی اقتصادی تنظیموں کے قانون اور دیگر بلوں کی رائے شماری کے ذریعے منظوری دی۔ اختتامی اجلاس میں، قانون سازوں نے ہنگامی ردعمل سے متعلق نئے نظرثانی شدہ قانون، فرنٹیئر ہیلتھ اور قرنطینہ کے نظرثانی قانون، اکاؤنٹنگ قانون میں ترمیم اور سرکاری تقرری اور برطرفی کے دو فیصلوں کی منظوری دی۔
فیصلے کے مطابق، لی ہائی چھاوکو ما شیاؤوی کی جگہ نیشنل ہیلتھ کمیشن کا ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے۔ صدر شی جن پھنگ نے قوانین اور فیصلوں پر عملدرآمد کے لیے صدارتی احکامات جاری کردیے ہیں۔