• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 30th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی کار ساز کمپنی بائیک کی2023 میں فروخت میں زبردست اضافہتازترین

January 28, 2024

بیجنگ (شِنہوا)چینی کار ساز کمپنی بیجنگ آٹوموٹیو گروپ کمپنی لمیٹڈ ( بائیک گروپ) نے 2023 میں تقریباً 17 لاکھ  گاڑیاں فروخت کیں جو 2022 کی نسبت 17.6 فیصد زائد ہے ۔

بیجنگ میں قائم کمپنی نے گزشتہ سال تقریباً 480.3 ارب یوآن (تقریباً 67.58 ارب ڈالر) کی سالانہ آمدنی حاصل کی۔

مزید برآں کمپنی نے 1 لاکھ 90 ہزار کاریں برآمد کر کے گزشتہ سال کی نسبت ٓگاڑیوں کی اپنی برآمدات میں 73.5 فیصد کا اضافہ رپورٹ کیا۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ کمپنی کی مشہور "بیجنگ" برانڈڈ کاروں کی فروخت میں 2023 میں 60 فیصد اضافہ ہوا اور ان کی بیرون ملک فروخت 2022  کی نسبت دگنی سے بھی زیادہ ہوگئی۔