شینزین(شِنہوا) چینی کارسازکمپنی بی وائی ڈی نے یونانی مارکیٹ میں اپنی مسافر کاروں کی فروخت شروع کرنےکااعلان کیا ہے۔
یونان میں تقسیم کیے جانے والے پہلے بی وائی ڈی کے دو ماڈل آتو 3 اور سیل ہیں۔
یونان میں سفاکیاناکِس گروپ کو بی وائی ڈی کا نیشنل ڈیلر پارٹنر مقرر کیا گیا ہے۔
بی وائی ڈی پہلے ہی ایتھنز میں اپنا پہلا اسٹور کھول چکی ہے جبکہ دوسرا اسٹور اپریل کے شروع میں کھولا جائے گا۔
بی وائی ڈی اس وقت 20 یورپی ممالک میں موجود ہے۔ کمپنی کے یورپ میں 250 سے زائد اسٹورز ہیں جن میں یورپی صارفین کے لیے نئی توانائی گاڑیوں کے متعدد ماڈل دستیاب ہیں۔