شین ژین(شِنہوا)چین کی کار ساز کمپنی بی وائی ڈی نے اپنی نئی توانائی سے چلنے والی بی وائی ڈی آتو3 مسافر گاڑیوں کی پہلی کھیپ ہنگری پہنچادی ہے جبکہ کمپنی کا کہناہےکہ یہ وسطی اور مشرقی یورپی منڈی میں اس کی ترقی کا ایک نیا باب ہے۔
اکتوبر 2023 میں ہنگری پہنچنے بعد سے بی وائی ڈی کے مسافر گاڑیوں کے کاروبار نے ہنگری کی مارکیٹ میں تیزی سے جگہ بنائی اور ترقی حاصل کی ہے۔کمپنی بڑے مقامی تاجروں کے ساتھ مل کر صارفین کو گاڑیوں کی خریداری میں مشاورت سے لے کر فروخت کے بعد دیکھ بھال تک اپنی مربوط خدمات پیش کرتی ہے۔
اس وقت بی وائی ڈی کے ہنگری کے دارالحکومت بوڈاپسٹ میں تین سٹورز ہیں جہاں وہ ملک میں اپنی فروخت اور سروس نیٹ ورک کومسلسل توسیع دینے کا منصوبہ رکھتی ہے۔توقع ہے کہ 2024 کے آخر تک ہنگری میں بی وائی ڈی کے سٹورز کی تعداد بڑھ کر 6ہو جائے گی۔
بی وائی ڈی کے اعداد و شمارکے مطابق کمپنی کی برآمدات 2023 میں تقریباً 334 فیصد بڑھ کر 2لاکھ40ہزاز یونٹس تک پہنچ گئی جبکہ اسے چھ براعظموں کے 70 سے زیادہ ممالک اور خطوں تک رسائی حاصل ہوچکی ہے۔