• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 29th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی کار ساز کمپنی چیری کی 2023 میں فروخت میں 52.6 فیصد اضافہتازترین

January 03, 2024

ہیفے(شِنہوا)چین کی کار ساز کمپنی چیری ہولڈنگ گروپ کمپنی لمیٹڈ کی  2023 میں فروخت  میں زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

کمپنی کی جاری کردہ سیلز رپورٹ کے مطابق کمپنی نے 2023 میں 18 لاکھ 80 ہزار گاڑیاں فروخت کیں جو گزشتہ سال کی نسبت52.6 فیصد زیادہ ہیں جبکہ  کُل فروخت میں سے 9 لاکھ 37 ہزار 148 گاڑیوں برآمد کی گئیں جو گزشتہ سال کی نسبت  101.1 فیصد زیادہ ہے۔

صرف دسمبر میں چیری نے 2 لاکھ 15 ہزار 690 گاڑیاں فروخت کیں جبکہ 2023 میں لگاتار 12 مہینوں تک ہر ماہ فروخت میں اضافہ ہوا۔ 

کمپنی کی آمدنی پچھلے سال  کی نسبت 50 فیصد سے زیادہ بڑھ کر 300 ارب یوآن (تقریباً 42 ارب 25 کروڑ ڈالر) تک پہنچ گئی۔ کمپنی کے عالمی آٹوموبائل صارفین کی تعداد اب 1 کروڑ30 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جن میں سے 33 لاکھ 50 ہزار بیرون ملک مقیم صارفین ہیں۔