رے یونگ، تھائی لینڈ(شِنہوا) چینی کار ساز کمپنی جی اے سی آیون، جو جی اے سی گروپ کا ذیلی ادارہ ہے نے اپنی تھائی لینڈ الیکڑک وہیکل(ای وی) فیکٹری کا افتتاح کر دیا ہے۔
یہ فیکٹری میں اسمبلی لائن سے باہر آنے والا آیون کا پہلا عالمی اسٹریٹجک ماڈل ہے جو کمپنی کی بیرون ملک توسیع میں ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
بی وائی ڈی کے بعد اس ماہ تھائی لینڈ میں چینی کار ساز کمپنی نے یہ دوسرا بیرون ملک پلانٹ کھولا ہے ،یہ فیکٹری رے یونگ صوبے میں تھائی لینڈ مشرقی اقتصادی راہداری(ای ای سی) میں واقع ہے جس میں 2.3 ارب بھت(6کروڑ 40 لاکھ امریکی ڈالر)کی سرمایہ کاری کی منصوبہ بندی کی گئی ہے اور اس میں سالانہ 50 ہزار گاڑیاں تیار کی جائیں گی۔
فیکٹری اعلی ترین ذہین پلانٹ سے لیس جس میں بگ ڈیٹا، مصنوعی ذہانت، انٹرنیٹ آف تھنگز شامل ہیں تاکہ کثیر الجہتی ماڈلز کی مزید موثر پیداوار حاصل کی جاسکے۔