بیجنگ (شِنہوا) چین نے کہا ہے کہ امریکہ اور یورپ کے اختیار کردہ تجارتی تحفظ پسندانہ اقدامات ان کی اپنی طویل مدتی ترقی کو نقصان پہنچاکر دنیا کی ترقی و خوشحالی کو متاثر کریں گے۔
اطلاعات کے مطابق امریکہ نان ٹیرف کے ذریعے چینی سمارٹ کاروں اور اس سے پرزوں کی درآمد ات محدود کرنے پر غور کر رہا ہے جبکہ یورپی یونین نے چین سے الیکٹرک کاروں کی درآمد بارے اینٹی سبسڈی تحقیقات شروع کررکھی ہیں۔
چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤننگ نے یومیہ پریس بریفنگ میں اس بارے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کام کی تقسیم اور باہمی فائدہ مند تعاون کار ساز صنعت میں سرِفہرست چین کی نمایاں خصوصیات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چین کی کار ساز صنعت کی تیزرفتار ترقی نے دنیا کو اعلیٰ معیار کی سستی مصنوعات فراہم کی ہیں۔ چین سے برآمد کردہ ہر 3 میں سے 1 گاڑی الیکٹرک کار ہے جو دنیا کی ماحول دوست اور کم کاربن اخراج کی جانب منتقلی میں اہم کردارادا کررہی ہے۔
ماؤ نے کہا کہ چین کے خلاف متعلقہ ممالک کے اٹھائے گئے اقدامات کی چینی وزیرخارجہ وانگ یی نے بھی نشاندہی ہے، ان میں عام تجارتی سرگرمیوں کو سلامتی اور نظریاتی امور میں تبدیل کرنا، " ڈی رسکنگ" کے نام پر چھوٹی چھوٹی رکاوٹیں کھڑی کرنا، کامیابی کے لئے خود آگے بڑھنے کی بجائے دوسروں کو الجھن میں ڈالنا شامل ہے جبکہ یہ دراصل ان ممالک کی اپنی طویل مدتی ترقی کے لئے نقصان دہ ہے اور یہ عمل دنیا کی ترقی و خوشحالی کو بھی روک دے گا۔