• Oslo, Norway
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی کار سازکمپنی بی وائی ڈی کا پیرس میں یورپی فلیگ شپ شو روم قائمتازترین

June 09, 2024

پیرس (شِنہوا) نئی توانائی کار ساز چینی کمپنی بی وائی ڈی نے پیرس میں اپنا یورپی فلیگ شپ شو روم کھول دیا ہے جو یورپ کی مصروف ترین خریداری مراکز میں ایک ایونیوڈیس چیمپس الیسیز کے قریب واقع ہے۔

بی وائی ڈی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کا رقبہ 600 مربع میٹر ہے۔ اس دو منزلہ شوروم میں بی وائی ڈی سیل (ایک اسپورٹی سیڈان)، بی وائی ڈی ڈولفن (ایک کمپیکٹ شہری کار) اور بی وائی ڈی آتو 3 (ایک کمپیکٹ ایس یو وی) سمیت بی وائی ڈی کے متعدد اسٹار ماڈلز نمائش کے لئے رکھے گئے ہیں۔ یورپ میں حال ہی میں لانچ کردہ پلگ ان ہائبرڈ ایس یو وی بی وائی ڈی سیل یو ڈی ایم آئی جلد ہی یہاں نمائش کے لئے پیش کردیی جائے گی۔

بیان کے مطابق مستقبل میں عالمی سطح پر دستیاب تمام بی وائی ڈی ماڈلز کو فلیگ شپ اسٹور پر نمائش اور فروخت کے لئے پیش کیا جائے گا جس سے صارفین کو انتخاب کے لئے وسیع رینج دستیاب ہوگی۔

فرانس میں چینی سفیر لو شائے، پیرس کی میئر جین ڈی ہاؤٹیسرے، بی وائی ڈی کی ایگزیکٹو نائب صدر سٹیلا لی اور بی وائی ڈی یورپ کے منیجنگ ڈائریکٹر مائیکل شو نے افتتاحی تقریب میں ربن کاٹا۔

اس موقع پر چینی سفیر نے کہا کہ بی وائی ڈی کی ترقی چینی عوام کی حاصل کردہ سائنس-ٹیکنالوجی ترقی کی عکاسی کرتی ہے۔ یہ موسمیاتی اور ماحول توانائی کی جانب دوست منتقلی میں چین کے پختہ عزم کا اظہار بھی ہے۔ جدید ماحول دوست ٹیکنالوجی سے لیس چینی نئی توانائی گاڑیاں فرانس اور یورپ میں ماحول دوست منتقلی میں بھی کردار ادا کریں گے۔