بیجنگ (شِنہوا) ایک طاقتور طوفان اور ہوا کے جھکڑوں کے باوجود ایک 12 میگاواٹ ونڈ ٹربائن مستقل طور پر کام کرتے ہوئے صاف توانائی پیدا کرنے کے لئے قدرت کی طاقت استعمال کرتی ہے۔
یہ متاثر کن منظر چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر ژونگ شان میں واقع نئی توانائی کی ایک کمپنی منگ یانگ اسمارٹ انرجی گروپ کمپنی لمیٹڈ کی لیبارٹری میں نصب اسکرینوں پر دیکھا گیا جہاں محقین نے مصنوعی طوفانی حالات پیدا کرتے ٹربائن کی آپریشن کو جانچا تھا۔
چین کے جنوب مشرقی ساحل پر طوفان آنا معمول کی بات ہے۔ ان طوفانوں کے دوران زیادہ بجلی پیدا کرتے ہوئے نقصان سے بچنا ہوا سے بجلی پیدا کرنے والی تنصیبات کے لئے ایک چیلنج ہے۔
منگ یانگ اسمارٹ انرجی کے چیئرمین ژانگ چھوان وی نے بتایا کہ نئی توانائی شعبے میں طوفان کے خلاف مزاحمت کرتے ہوئے ہوا سے بجلی پیدا کرنا دراصل چاند پر اترنے کے برابر ہے۔ جس کے لئے تکنیکی رکاوٹیں دور کرنے کی ضرورت ہے۔
ژانگ نے وضاحت کی کہ کمپنی کی تحقیقی ٹیم نے طوفانوں کے خطے سے متعلق اعداد و شمار کی بنیاد پر ہوا کی رفتار، سمت اور جھکڑوں کا تفصیل سے تجزیہ کیا اور اس سے حاصل رہنمائی کو ہمارے ٹربائن ڈیزائن کا حصہ بنایا جس میں اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ طوفانوں کو برداشت کرتے ہوئے توانائی پیدا کرسکتے ہیں۔
سال 2023 کے اختتام تک کمپنی کی تیار کردہ 2 ہزار سے زائد اسمارٹ ونڈ ٹربائنز چین کے طوفان زدہ علاقوں میں نصب کی گئی ہیں۔ گزشتہ برس سپر طوفان ساؤلا نے گوانگ ڈونگ صوبے کو اپنی لپیٹ میں لیا تھا تو ژوہائی شہر میں کمپنی کی تیار کردہ آف شور ونڈ ٹربائن نے کامیابی کے ساتھ 17 شدت کی ہوا کا کامیاب سے مقابلہ کیا اور بغیر کسی رکاوٹ کام جاری رکھا۔
طوفانوں کے علاوہ منگ یانگ اسمارٹ انرجی نے انتہائی شدید موسمی حالات میں ہوا سے توانائی کی پیداوار کے جدید حل پیش کئے ہیں ان میں پہاڑی صوبے گوئی ژو کے لئے پنکھے کے منقسم بلیڈ اور اندرون منگولیا خود مختار علاقے میں ریت کے طوفانوں کا مقابلہ کرنے والا خصوصی ماڈل شامل ہیں۔