چھانگ چُھن(شِنہوا)رواں سال کے پہلے دوماہ میں چین کی سرکردہ کار ساز کمپنی، ایف اے ڈبلیو گروپ لمیٹڈ کی گاڑیوں کی فروخت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس سے کمپنی کو سال 2024 کے لیے ایک اچھا آغاز فراہم ہوا ہے۔
کار ساز کمپنی کے مطابق گروپ کی تیار کردہ گاڑیوں کی فروخت سال 2024 کے پہلے دو ماہ میں 4لاکھ 48ہزار یونٹس سے تجاوز کر گئی جو گزشتہ سال کی نسبت 17.7 فیصد زیادہ ہے۔
گروپ کی مجموعی فروخت میں سے، اس کے صرف ہونگ چھی کار برانڈ نے65ہزار3سو یونٹس فروخت کیے ہیں جو گزشتہ سال کی نسبت 37.56 فیصد زائد ہے۔ ہونگ چھی اس سال توانائی کی گاڑیوں کے مزید نئے ماڈلز متعارف کرانےکا ارادہ رکھتی ہے جس سے اس کی فروخت میں مزید اضافہ ہوگا۔
ایف اےڈبلیو گروپ ایک سرکاری ملکیتی کمپنی ہے اور اس کا صدر دفتر چین کے شمال مشرقی صوبہ جیلن کے دارالحکومت چھانگ چُھن میں واقع ہے۔ اس نے چھ دہائیوں سے زائد عرصے میں 5کروڑ40 لاکھ سے زیادہ گاڑیاں تیار اور فروخت کی ہیں۔