شنگھائی(شِنہوا) چین کی کار ساز کمپنی گیلی آٹوموبائل کی رواں سال کی پہلی سہ ماہی کی آمدنی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 56 فیصد اور خالص آمدنی میں 119 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
پہلی سہ ماہی کی جمعہ کو جاری رپورٹ کے مطابق اس عرصے کے دوران کمپنی کی مجموعی آمدنی 52ارب30کروڑیوآن(تقریباً7ارب 34کروڑ ڈالراور خالص آمدنی 1ارب56کروڑ یوآن سے زیادہ رہی۔رپورٹ کے مطابق، پہلے پانچ ماہ کے دوران مجموعی طور پر7لاکھ 89ہزار645 گاڑیاں فروخت ہوئیں جو گزشتہ سال سے 45 فیصد زیادہ ہے۔
جنوری سے مئی تک،نئی توانائی سے چلنے والی گاڑیوں (این ای ویز) کے اس کے تین بڑے برانڈز گلی آٹوز ، لے نک اینڈ کمپنی اورسیکر کی جانب سے 2لاکھ 54ہزار 226 گاڑیاں فروخت کی گئیں جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 126 فیصد کا بڑااضافہ ہے۔