بڈاپسٹ(شِنہوا)چینی صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ پھینگ لی یوآن نے ہنگری میں بوڈا قلعے کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ہنگری کے صدر تاماس سلیوک کی اہلیہ سوزانا ناگے کے ہمراہ چائے بھی پی۔
دونوں خواتین اول نے ہنگری کے چینی سے بنے برتنوں اور روایتی کڑھائی کی نمائش دیکھی۔ پھینگ نے کہا کہ وہ ہنگری کے چینی سے بنے برتنوں اور کڑھائی کی کاریگری سے متاثر ہوئی ہیں۔
انہوں نے کہا چینی سے بنے ظروف اور کڑھائی چین اور ہنگری کی تہذیبوں کی مشترکہ علامتیں ہیں اور امید ہے دونوں ممالک کے کاریگر باہمی تبادولوں کو مضبوط بنائیں گے، ایک دوسرے سے سیکھیں گے اور ثقافتی انضمام کو فروغ دینگے۔
دونوں خواتین اول کو قلعہ کے سیزنٹ استوان ہال کی بحالی سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔
ہنگری کے ماہرین کی مہارتوں کو سراہتے ہوئے پھینگ نے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک ثقافتی آثار کے تحفظ اور بحالی میں تعاون کو مضبوط بنائیں گے۔
اس موقع پر ہنگری کی خاتون اول سوزانا ناگے کے ساتھ چائے پینے کے دوران پھینگ نے کہا کہ ہنگری ایک خوبصورت ملک ہے یہاں کے لوگ مہمان نواز ہیں۔
پھینگ نے کہا کہ چین اور ہنگری کی ثقافتوں کے درمیان بہت سی مماثلتیں ہیں، اور دونوں ملکوں کے لوگوں کے درمیان گہرا تعلق ہے۔
انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی کی مضبوط بنیاد ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انہیں امید ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی نسل در نسل منتقل ہوتی رہے گی اور وقت کے ساتھ ساتھ مزید مضبوط ہوگی۔