• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 28th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی خاتون اول کا ویتنام نیشنل یونیورسٹی کا دورہتازترین

December 13, 2023

ہنوئی (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ پھینگ لی یوآن نے ویتنام کے مزید نوجوانوں کا اپنے ملک میں تعلیم حاصل کرنے کا خیرمقدم کیاہے تاکہ باہمی افہام و تفہیم اور دوستی کو فروغ دیا جا سکے۔ پھینگ لی یوآن نے ان خیالات کا اظہار ویتنام کے صدر وو وان تھونگ کی شریک حیات فان تھی تھان تام کے ہمراہ ہنوئی میں ویتنام نیشنل یونیورسٹی کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔ دورے کے دوران پھینگ کو یونیورسٹی کے قیام، آپریشن اور بین الاقوامی تبادلوں سے آگاہ کیا گیا۔ کیمپس کے ثقافتی مرکز میں، پھینگ اور تام نے چینی زبان سیکھنے والے ویتنامی طلباء کے ساتھ خوشگوار بات چیت کی۔ طلباء نے اپنی زبان کی صلاحیت کا مظاہرہ کرنے کے لیے ایک چھوٹا ٹیلنٹ شو بھی پیش کیا۔