بیجنگ (شِنہوا) چین میں 10 امیدواروں پر مشتمل خلابازوں کے چوتھے گروپ کا انتخاب کرلیا گیا ہے۔ منتخب امیدوار میں 8 خلاباز اور 2 پے لوڈ ماہرین ہیں۔
اس کا بات اعلان چائنہ انسان بردار خلائی ادارے نے منگل کو کیا۔
منتخب کردہ 2 پے لوڈ ماہرین میں سے ایک کا تعلق ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے اور دوسرے کا مکاؤ خصوصی انتظامی خطے سے ہے۔
چائنہ انسان بردار خلائی ادارے کے مطابق پہلی مرتبہ ہانگ کانگ اور مکاؤ سے پے لوڈ ماہرین کا انتخاب کیا گیا ہے۔ اس سے مقامی برادریوں کے مضبوط تعاون اور پرجوش شرکت کی حوصلہ افزائی ہوگی۔
ان امیدواروں کو چائنہ ایسٹروناٹ ریسرچ اینڈ ٹریننگ سینٹر میں جامع اور منظم تربیت فراہم کی جائے گی۔
چینی خلابازوں کے چوتھے گروپ کے لئے امیدواروں کے انتخاب کا عمل 2022 کی دوسری ششماہی میں شروع ہوا تھا۔
چین نے 1998 میں فضائیہ کے پائلٹس میں سے 14 خلابازوں کا انتخاب کیا تھا اور 2010 میں مزید 7 خلاباز منتخب کئے گئے۔ 2020 میں 18 خلابازوں پر مشتمل تیسرا گروپ گروپ منتخب ہوا تھا جس میں خلا باز، فلائٹ انجینئرز اور پے لوڈ ماہرین شامل تھے۔
چائنہ انسان بردار خلائی ادارے نے کہا ہے کہ چین کا خلابازوں کے انتخاب اور تربیت کا نظام زیادہ جدید اور منظم طریقے سے قائم ہوچکا ہے۔ خلائی تحقیق میں بین الاقوامی تعاون کے فروغ کے ساتھ غیر ملکی خلابازوں کو انتخاب اور تربیت کے عمل میں حصہ لینے اور اس کے بعد چین کے خلائی اسٹیشن میں مشن انجام دینے کی دعوت دی جائے گی۔