• San Francisco, United States
  • |
  • May, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی خلابازوں کی جانب سے خلائی اسٹیشن کے اندر "اولمپکس" کا انعقادتازترین

August 10, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کے 16ویں قومی فٹنس ڈے کے موقع پرخلا میں موجود چینی خلائی سٹیشن پر تین خلابازوں نے بھی خوشیوں میں شریک ہونے اور  پیرس اولمپکس کے  کھلاڑیوں کے لیے اپنی حمایت کے اظہار کے لیے کھیلوں کا اہتمام کیا۔

شینژو-18 کے خلا بازاپریل کے آخر میں خلائی  اسٹیشن پر پہنچے تھے اور انہوں نے اپنے 6ماہ کے خلائی مشن کی نصف سے زیادہ مدت مکمل کرلی ہے۔تینوں خلابازوں نے زمین کے گرد چکر لگاتے ہوئے کئی ایک تجربات کرنے کے علاوہ خلا میں چہل قدمی بھی کی ہے۔ وہ اپنے خلائی امور کی انجام دہی اور زندگی کے درمیان توازن بھی برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ چین کی انسان بردار خلائی ایجنسی  نے  ان کے مشن کی تازہ ترین  ویڈیو جاری کی ہیں، جس میں دکھایا گیا ہے کہ وہ کس طرح اپنی فٹنس کے لیے وقت دے رہے ہیں۔

شینژو-18 مشن کے خلا باز لی کانگ  خلائی اسٹیشن کے اندر ایک علامتی ٹارچ ریلے کے دوران رکاوٹ  کو عبور کرتے ہوئے۔(شِنہوا)
شینژو-18 مشن کے خلا بازیی گوانگ فواپنےدو ساتھی خلا بازوں  کو خلائی اسٹیشن کے اندر زیرو گریوٹی ماحول میں باربل پر اٹھا رہے ہیں۔(شِنہوا)
شینژو-18 مشن کے خلا بازلی گوانگسو  خلائی اسٹیشن کے اندر ٹیبل لیس ٹینس میچ میں مقابلہ کرتے ہوئے۔(شِنہوا)