• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 26th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی خلائی اسٹیشن سے نئے سائنسی تجرباتی نمونے زمین پر واپس آگئےتازترین

November 01, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین کے تیان گونگ خلائی اسٹیشن سے سائنسی تجربات کے نمونوں کی 5 ویں کھیپ شین ژو-16 کے عملے کے ساتھ واپس بیجنگ پہنچ گئی۔

سائنسی تجربات کے 19 نمونے زمین پر واپس آئے ہیں جن کا وزن تقریباً 25 کلوگرام تھا۔ ان میں جگر کے خلیات، پروٹین اور نیوکلیک ایسڈ، آربیڈوپسس پودے، چاول کے بیج، تابکاری کے خلاف مزاحمت کرنے والے جراثیم اور کچھ کیمیائی مواد شامل ہیں۔

انہیں چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے ماتحت ٹیکنالوجی اینڈ انجینئرنگ سینٹر فار اسپیس یوٹیلائزیشن پہنچادیا گیا ہے۔

اکیڈمی نے کہا کہ سائنسدان ان نمونوں پر زندگی اور مادی تجربات کریں گے تاکہ مائیکرو گریویٹی ماحول کے اثرات کا مطالعہ کیا جاسکے۔

چین کے شمالی اندرون منگولیا خود اختیار خطے کے ڈونگ فینگ لینڈنگ مقام پر منگل کی صبح شین ژو-16 انسان بردار خلائی جہاز کا واپسی کیپسول اترا تھا جس میں خلاباز جینگ ہائی پھنگ ، ژو یانگ ژو اور گوئی ہائی چھاؤ سوار تھے۔ 

انہوں نے 5 ماہ خلا میں رہتے ہوئے اپنا مشن پورا کیا تھا۔