بیجنگ (شِنہوا)چین کے خلائی جہاز شین ژو-15 کے عملے کے تین خلابازوں نے گزشتہ روز میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات کی، جون میں زمین پر واپس آنے کے بعد یہ ان کی پہلی عوامی ملاقات تھی۔ بیجنگ میں خلا بازوں کے مرکز میں پریس کو بتایا گیا کہ قرنطینہ اور صحت یابی مرحلے کو مکمل کرنے کے بعد، خلاباز اب مشاہدے کے عمل سے گزر رہے ہیں۔اس وقت تمام عملہ جسمانی اور ذہنی لحاظ سے ٹھیک ہے اور وہ صحت اور تندرستی کے تمام جائزہ مراحل پاس کرنے کے بعد باقاعدہ تربیت دوبارہ شروع کریں گے۔ چین نے گزشتہ سال 29 نومبر کو انسان بردار خلائی جہازشین ژو-15 کو لانچ کیا تھا جس کے ذریعے ڈینگ چھنگ منگ،فیی جون لونگ اور ژانگ لو کو اپنے خلائی اسٹیشن کے بنیادی ماڈیول تیان ہی پر بھیجا گیا تھا۔
اپنے چھ ماہ کے مشن کے دوران، عملے نے 40 سے زیادہ سائنسی تجربات اور ٹیسٹ کیے اور چار بار خلائی اسٹیشن سے باہر نکل کرسرگرمیاں انجام دیں ، جو کسی بھی دوسرے چینی خلائی عملے سے زیادہ تھیں۔ وہ اسپیس سٹیشن پر اسپرنگ فیسٹیول گزارنے والے پہلے خلابازبھی ہیں۔