• Sterling, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی خلائی جہاز شینژو-18کے خلاباز دوسری بارخلا میں چہل قدمی کریں گےتازترین

July 02, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کے خلائی اسٹیشن پرموجود خلائی جہازشینژو-18کے خلاباز آئندہ چند دونوں میں دوسری بارخلا میں چہل قدمی (ای وی ایز) کریں گے۔

چائنہ مینڈ اسپیس ایجنسی (سی ایم ایس اے) کے مطابق  28 مئی کو پہلی بار خلا میں چہل قدمی کے بعد چینی خلابازوں نے تجرباتی اور دیگر آلات،خلائی اسٹیشن کے اندرماحول کی نگرانی اور دوسری خلائی چہل قدمی کی تیاریوں جیسے امور کامیابی سے انجام دیے۔

انہوں نے خلا میں مواد کی سائنسی خصوصیات،اسپیس لائف سائنس اورایرواسپیس میڈیسن جیسے شعبوں میں تجربات میں پیش رفت کی۔ سی ایم ایس اے  کا کہنا ہے شینژو-18کے خلابازوں کی صحت بہترین ہے  اور خلائی اسٹیشن  معمول کے مطابق کام کررہا ہے اورچہل قدمی کے لیے حالات بہترین ہیں۔