بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی نے رواں سال کی اقتصادی صورتحال اور اگلے سال کے اقتصادی امور کے بارے میں رائے اور تجاویز طلب کرنے کے لیے غیر سی پی سی شخصیات کے ساتھ سمپوزیم کا انعقاد کیا۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری،صدر شی جن پھنگ نےسمپوزیم کی صدارت کرتے ہوئے اہم خطاب کیا۔ صدرشی نے کہا کہ 2024 عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 75 ویں سالگرہ اور 14 ویں پانچ سالہ منصوبے پر عمل درآمد کے حوالے سے ایک اہم سال ہے،ہمیں اقتصادی استحکام کو یقینی بناتے ہوئے ترقی کو آگے بڑھانے کے عمومی اصول پر عمل کرنا چاہیے۔ صدرشی نے کہا کہ اعلیٰ معیار کی ترقی کو مستقل طور پر فروغ دینے، اصلاحات اور کھلے پن کو جامع طور پر مضبوط اور سائنس اور ٹیکنالوجی میں خود انحصاری اور مضبوطی کو آگے بڑھانے کے لیے کوششیں کی جانی چاہئیں۔ انہوں نے معاشی طاقت کو مؤثر طریقے سے مضبوط کرنے، خطرات کو روکنے اورکم کرنے، سماجی توقعات کو بہتر بنانے، اقتصادی بحالی کی رفتار کو تیز اور معیشت کو مؤثر طریقے سے اپ گریڈ اور مناسب طریقے سے فروغ دینے کی کوششوں پر زور دیا۔