بیجنگ(شِنہوا) چین کے محکمہ ڈاک نے چینی کلینڈرکے ڈریگن کے آنے والے سال کی مناسبت سے دو خصوصی ڈاک ٹکٹ جاری کیے ہیں۔
ایک ڈاک ٹکٹ میں سنہری رنگ کے ڈریگن کو سرخ پس منظر میں بادلوں کے درمیان اڑتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ اس کی تصویر اور خیال شہر ممنوعہ کی نائن ڈریگن وال سے لیاگیاہے، جوبھرپور ترقی اور خود کو بہتر بنانے کے جذبے کی علامت ہے۔دوسرے ٹکٹ میں دو ڈریگن پتھر سے بنے ایک روایتی چینی آبجیکٹ کے گرد منڈلا رہے ہیں جن پر خوبصورت ڈیزائن کندہ کیے گئے ہیں، جو ملک اور لوگوں کے لیے موزوں موسم، خوشحالی اور امن کی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔