چھانگشا(شِنہوا)چین کی کمپیوٹنگ صنعت کی آمدنی 2022 میں 26 کھرب یوآن (تقریباً 362 ارب20 کروڑ ڈالر) تک پہنچ گئی ۔
چین کے وسطی صوبہ ہونان کے شہر چھانگشا میں منعقدہ 2023 کی عالمی کمپیوٹنگ کانفرنس میں چینی وزارت صنعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے چیف انجینئر ژاؤ زیگوو نے کہاکہ انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کی نئی جنریشن نے اقتصادی اور سماجی ترقی کے انداز کو تبدیل کر دیا ہے۔
ژاؤ نے کہا کہ کمپیوٹنگ ٹیکنالوجی اور کمپیوٹنگ انڈسٹری منفرد اختراعات کے ذریعے بے پناہ صلاحیت کا مظاہرہ کر رہے ہیں اورہر شعبے میں ڈیجیٹل تبدیلی کو آگے بڑھا رہے ہیں۔
چائنہ اکیڈمی آف انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کی طرف سے کانفرنس میں جاری کردہ وائٹ پیپر کے مطابق پچھلے چھ سالوں میں چین نے2 کروڑ 9 لاکھ 10 ہزار سے زیادہ جنرل سرورز اور 8 لاکھ20 ہزار مصنوعی ذہانت (اے آئی) سرورزبیرون ملک ٖفروخت کئے ہیں۔