چھانگ چھون(شِنہوا) ریل گاڑیاں بنانے والی چین کی معروف کمپنی سی آر آر سی کی ذیلی کمپنی نے نئی قسم کی ریلوے بوگی کی رونمائی کردی ہے جو 4 سو کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ریل کیلئے استعمال کی جا سکتی ہیں۔
سی آر آر سی چھانگ چھن ریلوے وہیکلز کمپنی لمیٹڈ کے مطابق بیرونی طور پر نصب بوگی کے مقابلے میں یہ نئی تیار کردہ بِلٹ اِن بوگی 20 فیصد ہلکی ہے۔یہ ریل کی آپریشنل توانائی کھپت کو 15 فیصد تک کم کر سکتی ہے اور ریل کے پہیے پردباو تقریباََ 30 فیصد کم کر سکتی ہے اور اپنی پوری مدتِ استعمال کے دوران ریلوے لائنوں اور بوگیوں کی دیکھ بھال کے اخراجات میں 15 فیصدکمی کر سکتی ہے جو الیکٹریکل کثیر الجہتی یونٹس(ای ایم یو) ریلوں کو ماحول دوست اورتوانائی کی بچت کرنے والی بنا تی ہے۔
ریلوے بوگیاں ریل کا ایک لازمی حصہ ہیں۔بوگیاں ریل کے بڑے حصے کو سنبھالتی ہیں،پہیوں کے استعمال سے پٹڑی پراسکی رہنمائی کرتی ہیں اور حرکت کے دوران ٹریک سے منتقل ہونے والے جھٹکوں کے خلاف کچھ حد تک تحفظ فراہم کرتی ہیں۔
کمپنی نے کہا ہے کہ تجرباتی ماڈل کے مطابق چار سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کیلئے بنائی جانے والی نئی بوگیاں زیادہ سے زیادہ چھ سو کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
کمپنی کے سینئر انجینئر ژاو ڈیان مائے نے کہا کہ بوگی تیز رفتار ریلوں کے تیز رفتاری سے چلنے کیلئے درکار ایک اہم ٹیکنالوجی ہے۔ یہ ان ٹرینوں کی ٹانگوں کی طرح ہیں۔نئی بوگیوں سے لیس ریلیں تیز رفتاری،زیادہ ہموار اور زیادہ خاموشی سے چل سکتی ہیں۔