• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 26th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی کمپنی نے ہائیڈروجن ایندھن سے چلنے والی سائیکل تیارکرلیتازترین

February 17, 2023

نانجنگ (شِنہوا)چین کے مشرقی صوبے جیانگ سو کے شہر چھانگ ژو میں ہائیڈروجن ایندھن سے چلنے والی جدید فولڈنگ سائیکل کاپروٹو ٹائپ باضابطہ طور پر تیار کرلیا گیا۔جدید فولڈنگ سائیکل تیار کرنے والے ادارے کے مطابق اس سائیکل کی شکل روایتی بائیک سے ملتی جلتی ہے، تاہم اس میں ہائیڈروجن فیول سیل اور کم پریشر والی ہائیڈروجن اسٹوریج ڈیوائس لگائی گئی ہے۔ سیل سائیکل کو چلانے کے لیے طاقت پیدا کرتا ہے جب اس کی پروٹون ایکسچینج جھلی ہائیڈروجن اسٹوریج ڈیوائس سے ہائیڈروجن حاصل کرتی ہے۔ لیتھیم بیٹریاں استعمال کرنے والی روایتی الیکٹرک بائیک کے مقابلے میں ہائیڈروجن فیول سیل کے کئی فوائد ہیں، طویل سروس لائف کے ساتھ  یہ زیادہ ماحول دوست ہے کیونکہ یہ چلتے ہوئے صرف پانی پیدا کرتی ہے۔