ریاض (شِنہوا) چائنہ ریلوے کنسٹرکشن کارپوریشن نے مستقبل کے سعودی شہر نیوم میں زیر زمین راستے کا منصوبے مکمل کرلیا ہے ،یہ چینی ادارے کا نیوم میں پہلا منصوبے ہے جو پایہ تکمیل کو پہنچا ہے۔
یہ منصوبہ اکتوبر 2021 میں شروع ہوا تھا اور سعودی عرب کے علاقے تبوک کے صحرا میں 6 زیر زمین راستے بنائے گئے ہیں جن کی مجموعی طوالت 9.48 کلومیٹر ہے۔
کمپنی کے مشرق وسطیٰ علاقائی صدردفتر کے ڈپٹی جنرل منیجر اور پروجیکٹ ڈائریکٹر تانگ منگ نے کہا کہ اپنے تعمیراتی عمل کے دوران چائنہ ریلوے کنسٹرکشن کارپوریشن نے پیچیدہ حالات میں پیدا شدہ چیلنجز پر قابو پانے کے لئے مختلف تکنیکی اختراعات کا استعمال کیا۔
منصوبے کے مینیجر بیریمور نکولس نے کہا کہ چینی کاروباری اداروں نے اس منصوبے میں بین الاقوامی مسابقت کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ چینی کاروباری ادارے نیوم کی تعمیر میں زیادہ اہم کردار ادا کریں گے۔
خلیج عقبہ کے جنوبی کنارے پر واقع نیوم کا رقبہ 26 ہزار 500 مربع کلومیٹر ہے ۔ یہ شہر مستقبل کے سعودی وژن کی عکاسی کرتا ہے جس میں پائیدار زندگی، کام اور خوشحالی کا ایک نیا ماڈل پیش کیا گیا ہے۔
یہ شہر سعودی وژن 2030 کا حصہ ہے جو مختلف قسم کی معیشت کے فروغ کے لئے شروع کیا گیا ہے اس وقت کئی چینی کاروباری ادارے نیوم شہر کی تعمیر میں حصہ لے رہے ہیں۔