• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 5th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی کمپنی سلواکیہ کی فلائنگ کاریں تیار کرے گیتازترین

April 06, 2024

براٹیسلاوا(شِنہوا)چین کی ایک کمپنی اپنے ملک میں سلوواکیہ کی کمپنی کلین ویژن کی فلائنگ کاریں تیارکرے گی۔

کلین ویژن کی جانب سے گزشتہ روز اعلان کیا گیا کہ اس نے رواں سال مارچ میں چینی مارکیٹ کے لیے شمالی صوبہ ہیبے  کی کمپنی ہیبے جیانسن فلائنگ کار ٹیکنالوجی کو اپنی فلائنگ کاروں کی پروڈکشن اور فروخت کی اجازت دے دی ہے۔

کلین ویژن کے بورڈ کے چیئرمین اسٹیفن کلین نے کہا کہ ہمیں اپنی سرٹیفائیڈ فلائنگ کار ٹیکنالوجی کا لائسنس چینی کمپنی کو فروخت کرنے کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔

کلین ویژن کے شریک بانی انتن ژاجاک نے کہا کہ یہ شراکت داری ٹرانسپورٹ کے انقلابی ذرائع تک عالمی رسائی کو فروغ دینے اور اس صنعت میں پیشرفت  کے ہمارے مشن میں ایک اہم قدم ہے۔