• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 26th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی کمپنیوں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کرنے کے امریکی اقدام کی مخالفت کرتے ہیں:چینتازترین

November 06, 2023

بیجنگ (شِنہوا) چین  نے امریکی محکمہ خزانہ کی جانب  سے روس سے متعلق نام نہاد بہانوں کی آڑ میں کچھ  چینی کمپنیوں کو "خصوصی طور پر نامزد اداروں" کی فہرست میں شامل کرنے کے فیصلے پرسخت عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اس کی بھرپور مخالفت کی ہے۔

وزارت تجارت کے ایک ترجمان نے پیر کو کہا کہ  امریکہ کا یہ اقدام یکطرفہ پابندیوں اور غیر ملکی کمپنیوں کے خلاف ملکی قانون کے تحت کارروائی کا معمول کا وطیرہ ہے، جو بین الاقوامی تجارت کے نظام  اور قوانین کے ساتھ ساتھ عالمی صنعتی وسپلائی چین کی سلامتی اور استحکام کے لیے نقصان دہ ہے۔

ترجمان نے کہا کہ امریکہ کو فوری طور پر چینی کمپنیوں پر بلاجواز دباو ڈالنے کا سلسلہ بند کرنا چاہئے، چین اپنی کمپنیوں کے جائز حقوق اور مفادات کا پوری طرح سے تحفظ کرے گا۔