• Washington, United States
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی کمرشل بینکوں میں خطرات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت ہے، ریگولیٹرتازترین

June 10, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کے کمرشل بینکوں میں قرض نقصان کا توازن رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے اختتام پر69 کھرب یوآن (تقریباً 970 ارب امریکی ڈالر) رہا۔

قومی مالیاتی نظم انتظامیہ کے مطابق گزشتہ سہ ماہی کے اختتام کی نسبت اس کی مالیت میں 269.8 ارب یوآن کا اضافہ ہوا ہے جو خطرات سے نمٹنے میں چینی قرض دہندگان کی لچک کو ظاہر کرتا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق مارچ کے اختتام تک قرض دہندگان کی سہولت کوریج کا تناسب 204.54 فیصد تھا جو گزشتہ برس کے اختتام سے 0.6 فیصد پوائنٹس کم ہے۔

رواں  سال پہلی سہ ماہی میں چینی کمرشل بینکوں کا مجموعی خالص منافع 672.3 ارب یوآن تک پہنچ گیا جو گزشتہ برس کی نسبت 0.7 فیصد زائد ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق چین کے بینکاری شعبے میں مالیاتی اداروں کے مجموعی ملکی اور غیر ملکی کرنسی اثاثے4 ہزار 296  کھرب یوآن رہے جو گزشتہ برس کی نسبت 8.1 فیصد زائد ہے۔