ہانگ کانگ(شِنہوا) ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے (ایچ کے ایس اے آر) میں چینی وزارت خارجہ کے کمشنر دفتر نےوائٹ ہاؤس کی طرف سے ہانگ کانگ کے بارے میں نام نہاد قومی ہنگامی سٹیٹس کی مدت میں توسیع کے اعلان پر سخت عدم اطمینان اورمخالفت کااظہار کیا ہے۔
دفتر کے ترجمان نے کہا کہ ہانگ کانگ کے قومی سلامتی کے قانون اور قومی سلامتی آرڈیننس کے نفاذ سے ہانگ کانگ میں قومی سلامتی مزید مستحکم ہوئی ہے، جس سے شہر اقتصادی ترقی اور مجموعی قومی ترقی میں انضمام کو تیز کرنے کی پوزیشن میں آگیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ اس طرح ہانگ کانگ بین الاقوامی مالیاتی، تجارتی اور جہاز رانی کے مراکز کے طور پر اپنا کردار بہتر طریقے سے ادا کرتے ہوئے دنیا کو ایک محفوظ، آزاد، زیادہ کھلا اور زیادہ مواقع پر مبنی کاروباری ماحول فراہم اور عالمی اقتصادی ترقی، خوشحالی اور استحکام میں مثبت کردار ادا کرے گا۔ ترجمان نے کہا کہ امریکہ نے بار بار قومی سلامتی کے تصورکوبڑھا چڑھا کرپیش کیا اوریہ جھوٹا دعویٰ کیا کہ ہانگ کانگ کی صورتحال اس کی قومی سلامتی، خارجہ پالیسی اور معیشت کے لیے خطرہ ہے۔اپنے ہی ملکی قانون کی بنیاد پر ہانگ کانگ پر غیر معقول یکطرفہ پابندیوں سے امریکہ کی کمزور فطرت بے نقاب ہوئی ہے۔ترجمان نے کہا کہ ہانگ کانگ کو چین کو محدود کرنے کے لیے استعمال کرنے کی امریکی کوشش ناکامی سے دوچارہوگی۔