بیجنگ (شِنہوا) چینی قومی مقننہ نےاپنے جاری سالانہ اجلاس میں نئی ریاستی کونسل یا کابینہ تشکیل دیدی ہے۔
14 ویں قومی عوامی کانگریس کے پہلے سیشن کے 5 ویں مکمل اجلاس میں وزیراعظم لی چھیانگ کی نامزدگی کے بعد نائب وزرائے اعظم، ریاستی قونصلرز ، وزراء، مرکزی بینک کے گورنر، آڈیٹر جنرل اور ریاستی کونسل کے سیکرٹری جنرل کے ناموں کی قانون سازوں نے توثیق کی۔
چینی صدر شی جن پھنگ نے ان عہدیداروں کی تقرری کے ایک صدارتی حکم نامے پر دستخط بھی کردیئے ہیں۔
اجلاس میں قانون سازوں نے 14 ویں قومی عوامی کانگریس کی 8 خصوصی کمیٹیوں کے چیئرپرسنز، نائب چیئرپرسنز اور ارکان کی منظوری بھی ووٹ کے ذریعے دی۔
نائب وزرائے اعظم، ریاستی قونصلرز اور ریاستی کونسل کے سیکرٹری جنرل نے آئین سے وفاداری کا عہد کیا۔