لاس اینجلس (شِنہوا)لاس اینجلس میں چینی قونصلیٹ جنرل نے امریکی ریاست ہوائی کےحکام پر زور دیا ہے کہ وہ اس ہفتے کے شروع میں ہونولولومیں ایک چینی شہری پر ہونے والے حملے کے واقعہ کو مناسب طریقے سے حل کرے۔
منگل کی شام ہوائی کے شہر ہونولولو میں سڑک پرجاتے ہوئےایک چینی شہری پر کیمیائی مادہ چھڑک دیا گیا تھا،جس سے چینی شہری شدید زخمی ہواجواس وقت ہسپتال میں زیر علاج ہے۔
قونصلیٹ جنرل نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا کہ لاس اینجلس میں چینی قونصل جنرل گوو شاؤچھون نے ہوائی کی ریاستی حکومت کے پرسن انچارج سے اس معاملے کواٹھایا اوراس واقعے کی شدید مذمت کی۔