• Springfield, United States
  • |
  • May, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی کوسٹ گارڈ کے بحری جہاز شمالی بحرالکاہل میں ماہی گیری گشت کے لیے روانہتازترین

July 27, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چینی کوسٹ گارڈ ( سی سی جی)کے دو بحری جہازشمالی بحرالکاہل  کے کھلے پانیوں میں ماہی گیری قوانین  پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے  لیے رواں سال کے گشتی مشن پر روانہ ہوگئے۔

سی سی جی کے مطابق  45 دن کے مشن پر یہ جہاز گزشتہ روز  مشرقی صوبے  شان ڈونگ کے شہر چھنگ داو  سے روانہ ہوئے  اور یہ  رواں سال  سی سی جی کا اس طرح کا نواں  گشتی مشن ہے۔

سی سی جی  نے کہا کہ گزشتہ برسوں میں، اس کے بحری جہازوں نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی متعلقہ قرارداد اور شمالی بحر الکاہل  کے کھلے سمندر میں  ماہی گیری وسائل کے تحفظ انتظامی کنونشن کے تحت  معائنہ جاتی  مشنز میں حصہ لیا۔

سی سی جی نے مزید کہا کہ شمالی بحر الکاہل کے کھلے  پانیوں میں غیر قانونی، بغیر مطلع کیے اور غیر منظم ماہی گیری سرگرمیوں کے خلاف کریک ڈاون کیا گیا ہے، جس سے ماہی گیری کے شعبے میں نظم وضبط کو برقرار رکھنے  اور ماہی گیری کے وسائل کی پائیدار ترقی میں  مدد ملی۔