بیجنگ (شِنہوا) چینی کسٹمز نے 2022 میں اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کو تیز کیا اور 4 ہزار 509 متعلقہ مقدمات نمٹائے جو گزشتہ برس کی نسبت 5.8 فیصد زائد ہے۔
جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے مطابق ان واقعات میں اشیا کی مالیت 121 ارب یوآن (تقریباً 17.87 ارب امریکی ڈالرز) رہی جو گزشتہ برس سے 25.6 فیصد زائد ہے۔
حکام نے گزشتہ برس منشیات، اہم ٹیکس سے متعلقہ اجناس ، غیر ملکی کچرے، ہاتھی کے دانت اور دیگر اشیا کی اسمگلنگ پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے متعدد کارروائیاں شروع کیں۔
چینی کسمٹز کی جا نب سے 2023 میں خصوصی مہم جاری رکھی جا ئے گی اور اہم علاقوں اور شعبوں میں اہم اشیا کی اسمگلنگ پر سخت سزا ئیں دی جائیں گی۔
حکام انسداد اسمگلنگ سرگرمی بارے انتظامات کو مجموعی طور پر بہتر بنائیں گے اور بین الاقوامی قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون مستحکم کریں گے۔