تائی یوآن (شِنہوا) چین کے شمالی صوبہ شنشی میں کسٹم حکام نے ہاتھی دانت سے بنی 114 مصنوعات ضبط کی ہیں۔
صوبائی دارالحکومت تائی یوآن کے مقامی ہوائی اڈے کے کسٹمز نے بتایا کہ ضبط شدہ ہاتھی دانت مصنوعات کا وزن تقریباً 2.1 کلوگرام جبکہ سرخ مرجان کی 4 مصنوعات کا وزن 70 گرام ہے۔ یہ اشیاء ملک میں آنے والے پارسلز سے ضبط کی گئیں۔
چین نے 2015 میں ہاتھی دانت اور اس سے بنی مصنوعات کی درآمد معطل کردی تھی۔ اس نے 2017 کے اختتام پر جنگلی جانوروں کے تحفظ کے عزم کے تحت ہاتھی دانت کی تجارتی پروسیسنگ اور فروخت بھی ختم کردی تھی۔