• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 5th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی معیشت اندازوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ تیزی سے بحال ہو رہی ہے:ڈوئچے بینکتازترین

April 17, 2024

شنگھائی(شِنہوا) ڈوئچے بینک کے انتظامی بورڈ کے ایک رکن کا کہنا ہے کہ چینی معیشت غیر ملکی مبصرین کے اندازوں کے مقابلے میں کہیں زیادہ مستحکم  طورپربحال ہو رہی ہے۔

ڈوئچے بینک کے ایشیا بحرالکاہل ،یورپ، مشرق وسطی ،افریقہ اور جرمنی کے سی ای او الیگزینڈر وان زور موئلن نے شِنہوا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ  ہم چین کی طویل مدتی ترقی کے امکانات کے حوالے سے پرامید ہیں، چین سرمایہ کاری کے لیے پرکشش مواقع پیش کررہا ہے اور بہت سی جرمن کمپنیوں کے لیے اسٹریٹجک لحاظ سے ایک اہم مارکیٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ چینی ترقی کے بنیادی ساختی محرک بڑی حد تک برقرار ہیں۔ ڈوئچے بینک کے عہدیدار کا کہنا تھا کہ مضبوط ملکی طلب کی بنیاد معیشت کو سہارا دینے کے لیے ایک اہم سنگ بنیاد ہے۔ نئے قمری سال کے بعد اقتصادی سرگرمیوں میں اضافے کا  توقعات سے زیادہ مستحکم ہونا اس کی ایک مثال ہے۔ 

قومی شماریات بیورو کے گزشتہ روز جاری اعداد و شمار کے مطابق 2024 کی پہلی سہ ماہی میں چین کی جی ڈی پی کی شرح نمو گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.3 فیصد رہی۔کئی عالمی بینکوں نے پہلی سہ ماہی کے اعداد و شمار کے بعد چینی معیشت کے حوالے سے اپنی پیش گوئی میں اضافہ کیا ہے۔ ڈوئچے بینک  کے مطابق 2024 میں چین کی شرح نمو  5.2 فیصد رہنے کا امکان ہے، جو اس کی سابقہ پیش گوئی کے نصف فیصد سے زیادہ ہے۔