بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ سال 2023 میں چین کی معیشت نے مختلف سخت حالات کا سامنا کیا اور "پہلے سے کہیں زیادہ لچکدار اور متحرک" ہو گئی ہے۔
نئے سال 2024 کے اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ چین نے کوویڈ 19 سے نمٹنے کی کوششوں میں کامیابی حاصل کی ہے جس نے معاشی بحالی کی رفتار کو برقرار رکھا اور 2023 میں اعلیٰ معیار کی ترقی کے فروغ میں مستقل پیشرفت ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے جدید صنعتی نظام کو مزید بہتر بنایا گیا اور متعدد جدید، سمارٹ اور ماحول دوست صنعتیں تیزی کے ساتھ معیشت کے نئے ستون کی حیثیت سے ابھریں۔
انہوں نے کہا کہ چین نے مسلسل 20 ویں برس زبردست فصل حاصل کی اور دیہی بحالی میں نئی پیشرفت ہوئی۔