• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 20th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی معیشت سے متعلق غیر ملکی مالیاتی ادارے پرجوشتازترین

July 22, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین میں اعلیٰ معیار کی ترقی کی کوششیں آہستہ آہستہ رنگ لا رہی ہیں جس کے باعث غیرملکی مالیاتی اداروں نے چینی معیشت کے امکانات پر اعتماد ظاہر کیا ہے۔

قومی ادارہ شماریات کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق رواں  سال کی پہلی ششماہی میں چین کی مجموعی مقامی پیداوار میں گزشتہ برس کی نسبت 5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ایڈجسٹ شدہ بنیادوں پر رواں سال کی دوسری سہ ماہی میں جی ڈی پی میں 0.7 فیصد اضافہ ہوا جبکہ یہ مسلسل 8 ویں سہ ماہی ہے جس میں شرح نمو مثبت رہی۔

سنگاپور کی سرکاری سرمایہ کاری کمپنی ٹیماسیک کے چین میں سربراہ وو یی بنگ نے کہا کہ چینی معیشت کا تقابلی فائدہ زیادہ تر تحقیق اور اختراع میں ملا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ماضی میں پیداواری شعبے میں چین کی قوت کو عمومی اعتبار سے بڑی تعداد میں افرادی قوت اور اعلیٰ پیداواری کارکردگی کا نتیجہ قرار دیا جاتا تھا۔

قومی ادارہ شماریات کے مطابق رواں سال کی پہلی ششماہی میں ایک اہم اقتصادی اشاریے ویلیو ایڈڈ صنعتی پیداوار میں گزشتہ برس کی نسبت 6 فیصد اضافہ ہوا۔

اعداد و شمار کے مطابق سازوسامان کی پیداوار میں اس مدت کے دوران 7.8 فیصد کا اضافہ ہوا ،یہ شعبہ ملک کی مجموعی پیداواری شعبے کا ایک تہائی ہے۔

قومی ادارہ شماریات نے بتایا ہے کہ اعلیٰ ٹیکنالوجی پیداواری صنعت کی شرح نمو بھی مستحکم رہی اور پہلی ششماہی میں اس میں 8.7 فیصد اضافہ ہوا۔

ابتدائی 6 ماہ کے دوران ملک میں سروس روبوٹس، اسمارٹ فونز اور نئی توانائی گاڑیوں کی پیداوار میں بالترتیب 22.8 فیصد، 11.8 فیصد اور 34.3 فیصد اضافہ ہوا۔

بلومبرگ نے بھی 16 جولائی کو جاری ایک رپورٹ میں کہا تھا کہ چین میں اعلیٰ معیار کی ترقی کیلئے طویل مدتی کوششیں اب رنگ لانے لگی ہیں۔