• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی معیشت تیزی سے بحالی کی راہ پر گامزن ہے، امریکی ماہرتازترین

April 05, 2024

نیویارک (شِنہوا) امریکہ کے ایک تجربہ کار سرمایہ کاری منصوبہ ساز نے کہا ہے کہ چینی معیشت بہار کی مانند پھل پھول رہی ہے اور تیزی سے بحالی کی راہ پر گامزن ہے۔

چین، سرمایہ کاری ماحول اور دیگر متعلقہ اثاثوں پر نگاہ رکھنے والی ایک سرمایہ کاری مینجمنٹ کمپنی کرین فنڈز ایڈوائزرز ایل ایل سی کے چیف انویسٹمنٹ آفیسر برینڈن آہرن نے شِںہوا سے بات چیت میں کہا کہ مارچ میں چین میں پیداواری پرچیزنگ مینیجرز انڈیکس (پی ایم آئی) توقعات سے کہیں زیادہ رہا جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ آپ چینی معیشت کو چینی نئے سال میں تیز ہوتا دیکھ رہے ہیں۔

 آہرن نے کہا کہ یہ ایک بہت مستحکم علامت ہے کہ چینی حکومت کی معیشت کو تیز کرنے میں معاون پالیسیاں حقیقی معیشت میں داخل ہورہی ہیں جو چینی اور عالمی معیشتوں دونوں کے لئے ایک اچھی علامت ہے۔

آہرن نے کہا کہ مارچ میں چینی گاڑیوں خاص طور پر الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت سے متعلق اعدادوشمار ظاہر کرتے ہیں کہ چین میں صارفین واپس لوٹ رہے ہیں جبکہ اس سے ساتھ معاون پالیسی کے مثبت اثرات بھی سامنے آرہے ہیں۔

انہوں نے اس بات کا تذکرہ کیا کہ چین کی پیداواری پی ایم آئی نے 21 ماہرین اقتصادیات کے پیش کردہ تخمینے کی بنیادپر تیار کردہ بلومبرگ کی تمام پیشگوئیوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

آہرن نے کہا کہ بعض اوقات ناامیدی ضرورت سے زائد ہوسکتی ہے اور وہ سمجھتے ہیں تصورات کو صرف اعدادوشمار ہی تبدیل کرسکتے ہیں۔ ڈیٹا کبھی جھوٹ نہیں بولتا اور یہاں ڈیٹا  بہت مضبوط اشارے دے رہا ہے۔

سرمایہ کاری کے منصوبہ سازماہر نے کہا کہ بہتری ظاہر کرتی ہے کہ چین کوویڈ اثرات سے نکل رہا ہے کیونکہ اس کی معیشت تیزی سے بڑھ رہی ہے اور وقت کے ساتھ صارفین کا اعتماد بحال ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خاص طور پر سالانہ "دو اجلاس" کے نتائج کی بنیاد پر چین کی معاشی بحالی کی رفتار جاری رہے گی جہاں مزید پالیسی تعاون اور ممکنہ طور پر شرح سود میں مزید کمی سے متعلق غورو خوص کیا گیا۔