بیجنگ(شِنہوا) چین نے ریٹنگ ایجنسی موڈی کی جانب سے ملک کی سرکاری کریڈٹ ریٹنگ آؤٹ لک تبدیل کرنے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے کیونکہ عالمی اقتصادی بحالی کی کمزوررفتارکے باوجود اس کی معیشت مسلسل اورمستحکم بحالی کے راستے پر ہے۔
موڈیز کی جانب ے چینی آؤٹ لک کو مستحکم سے منفی میں تبدیل کیے جانے پر،وزارت خزانہ کے ایک عہدیدار نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چین کی ترقی کے امکانات اور مالیاتی استحکام کے بارے میں موڈیز کے خدشات غیر ضروری ہیں۔ عہدیدارنے کہا کہ 2023 چینی معیشت کے لیے کوویڈ وبا کے اثرات سے بحالی کا پہلا سال ہے۔ ملک نے بیرون ملک سے آنے والے خطرات اور چیلنجز اور اندرون ملک متعدد عوامل کی وجہ سے معاشی سست رفتاری کے دباؤ کا مقابلہ کیا ہے، جس سے اس کی مجموعی گھریلو پیداوار میں پہلی تین سہ ماہیوں میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.2 فیصد اضافہ ہوا ہے۔