بیجنگ (شِںہوا) چین کا گزشتہ ہفتے حادثے کا شکار ہونے والا ماہی گیری جہاز بحر ہند میں غرقاب ہوگیا۔
وزارت ٹرانسپورٹ نے بتایا ہے کہ جہاز 5 ڈگری 47.939 منٹ جنوبی عرض بلد اور 77 ڈگری 46.315 منٹ مشرقی طول بلد پر تھا جو بدھ کو قبل از صبح 2 بجکر 12 منٹ پر ڈوب گیا۔
وزارت نے بتایا کہ بحری جہاز تقر یباً 5 ہزار میٹرز گہرے پانی میں ڈوباہے۔ دن 11 بجے تک امدادی کارروائیوں کے دوران 7 لاشیں نکالی جاچکی تھیں۔ وزارت نے بتا یا تھا کہ اس حادثہ میں کوئی زندہ نہیں بچا۔
تباہ شدہ بحری جہاز لوپھنگ یوآن 028 پر عملے کے 39 ارکان سوار تھے جن میں سے 17 چینی ، 17 انڈونیشین اور 5 فلپائنی ملاح تھے۔۔ یہ واقعہ 16 مئی کی صبح تقریباً 3 بجے پیش آیا تھا۔