• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 12th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی ماہرین کا موٹاپے سے پیدا ہونے والے طبی چیلنجوں کا انتباہتازترین

May 12, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین میں مختلف عمر کے لوگو ں میں موٹاپا اور وزن بڑھنے کی شرح میں اضافے پر ماہرین نے موٹاپے سے پیدا ہونے والے اہم اور سنگین طبی چیلنجز سے خبردار کیا ہے۔

 انہوں نے یہ بات  موٹاپے کو روکنے اور اس سے بچاو کیلئے بیجنگ میں ہونے والی  قومی کانفرنس سے خطاب میں کہی۔

کانفرنس میں  بتائے گئے اعداد و شمار کے مطابق 6 سے 17 سال کی عمر کے تقریباً 20 فیصد چینی بچے زیادہ وزن  یا موٹاپے کا شکار ہیں۔

کانفرنس کے چیئرمین اور چائنیز اکیڈمی آف انجینئرنگ کے ماہر تعلیم چھن جون شی نے کہا کہ چین میں زیادہ وزن کی آبادی کا تناسب بہت زیادہ ہے جو موٹاپے کی روک تھام   کے لیے ایک سخت چیلنج ہے۔

نیشنل ہیلتھ کمیشن کے ہیلتھ ایمرجنسی رسپانس آفس کے ڈائریکٹر گو یان ہونگ نے کہا کہ موٹاپے سے نمٹنا دائمی بیماریوں کی روک تھام اور  ان کےعلاج کا بنیادی  نکتہ ہے۔

انہوں نے زیادہ وزن پر قابو پانے کے لئے ابتدائی مرحلے میں ہی  دائمی بیماریوں کی روک تھام اور علاج   پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بڑی دائمی بیماریوں سے نمٹنے کے لیے صحت مند طرز زندگی کو فروغ د یا جائے تاکہ  زیادہ وزن اور موٹاپے کے خطرات کو کم  کیا جا سکے۔