بیجنگ (شِنہوا) چین کی شنگھائی جیاؤ ٹونگ یونیورسٹی کی تحقیقی ٹیم نے بصارت سے محروم افراد کے لیے چھ ٹانگوں والا گائیڈ روبوٹ تیار کیا ہے جس سے ملک میں گائیڈ کتوں کی کمی کو پورا کرنے میں مدد ملے گی۔ یونیورسٹی کی آفیشل ویب سائٹ پر ایک پریس ریلیز میں سکول آف مکینیکل انجینئرنگ کے پروفیسر گاؤ فینگ نے بتایا کہ ہمیں یقین ہے کہ ہمارا روبوٹ بصارت سے محروم لوگوں کے لیے ' دو آنکھوں ' کے طور پر کام کرے گا۔ بصارت سے محروم افراد کی چائنہ ایسوسی ایشن کے مطابق، ملک میں تقریباً 1کروڑ73لاکھ 10ہزارافراد بصارت سے محروم ہیں۔ تاہم، افزائش کے زیادہ اخراجات اور طویل تربیتی کورسز کی وجہ سے ملک بھر میں گائیڈ کتوں کی تعداد صرف 400 سے زیادہ ہے،جس کا مطلب ہے کہ چین میں فی 40ہزار بصارت سے محروم افراد کے لیے صرف ایک گائیڈ کتا دستیاب ہے۔