بیجنگ(شِنہوا) چینی محققین نے جنگلی چاول کے جینیاتی مواد سےاعلیٰ معیارکے جینزکی شناخت ،استعمال اورجدت کے لیے ایک پلیٹ فارم وضع کرلیا ہے۔ چین کی اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز(سی اے اے ایس)،سکول آف ایڈوانسڈ ایگریکلچرل سائنسزاور پیکنگ یونیورسٹی کے محققین کی جانب سے کی گئی یہ تحقیق جریدے نیچر کمیونیکیشنز میں شائع ہوئی ہے۔
جنگلی چاولوں کےجینیاتی مواد میں موجود تغیرات سے چاول کی افزائش کے لیے مفید جینزکا ایک ذخیرہ فراہم ہواہے تاہم جنگلی چاول کے جینوم کا ابھی تک جامع اندازہ نہیں لگایا گیا ہے۔ ٹیم نے تحقیق کے لیے چین میں پائے جانے والے عام جنگلی چاول وائی 476 کا استعمال کیا، جو ناموافق حالات کے خلاف اپنی مزاحمت کے حوالے سے معروف قسم ہے۔