دالیان (شِنہوا) چینی وزیر اعظم لی چھیانگ نے سمر ڈیووس میں کاروباری ماحول میں مزید بہتری کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ چینی مارکیٹ کھلی اور وسیع ہے ۔
لی نے یہ بات چین کے شمال مشرقی ساحلی شہر دالیان میں نیو چیمپیئنز کے 15 ویں سالانہ اجلاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہی۔
انہوں نے کہاکہ چینی مارکیٹ میں ملٹی نیشنل کارپوریشنز اور مقامی کاروباری ادارے مساوی مواقع پر مسابقت اور تعاون کرتے ہیں جو ابھرتی صنعتوں کی تخلیق اور ترقی اہم محرک بن جاتا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ چین مارکیٹ اور قانون پر مبنی عالمی معیار کا کاروباری ماحول فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کررہا ہے اورمارکیٹ تک رسائی اور شفاف مسابقت کو محدود کرنے والے غیرضروری قواعد و ضوابط ختم کررہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ ہم کاروباری اداروں میں مختلف اختراعی عناصر کو مجموعی طور پر فروغ دیں گے اور کاروباری اداروں کی اختراعی صلاحیتیں کو مکمل طور پر بروئے کار لانے میں شاندار انٹرپرینیورشپ کی بھرپور حوصلہ افزائی کریں گے۔