• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 26th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چینی مارکیٹ کوکوئی بھی کھونے کا متحمل نہیں ہو سکتا:وائس چیئرمین سی پی گروپ چائنہتازترین

November 08, 2023

شنگھائی (شِنہوا) سی پی گروپ چائنہ کے وائس چیئرمین جیمز یی نے کہا ہے کہ چین کی صارف مارکیٹ نے اپ گریڈنگ اور توسیع کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے  تمام کمپنیوں کے لیے لامحدود کاروباری مواقع پیش کیے ہیں۔  چھٹی چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو (سی آئی آئی ای ) میں شِنہوا سے گفتگو کرتے ہوئے جیمز یی نے کہا کہ ہم چینی مارکیٹ کے مواقع کے بارے میں کافی پر امید ہیں۔

سی پی گروپ چائنہ اس سال کی سی آئی آئی ای کے لیے رجسٹرڈ  3ہزار400 سے زیادہ نمائش کنندگان میں شامل ہے ، جس میں 154 ممالک، خطوں اور بین الاقوامی تنظیموں کے شرکاء اور مہمان شریک ہیں جو وبا سے پہلے کی سطح پر مکمل بحالی کے مترادف ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سی آئی آئی ای کے  اب تک منعقد ہونے والے تمام چھ ایڈیشنز میں حصہ لینے کے بعد، کمپنی کی گزشتہ چھ سالوں میں چینی مارکیٹ میں سیلز میں بڑا اضافہ ہواہے، جس میں تھائی مصنوعات جیسے ڈورین، منگوسٹین، ناریل اور ناریل کے پانی میں تین سے چار گنا اضافہ ہوا ہے۔

ایکسپو کے کھانے پینے اور زرعی مصنوعات کی نمائش کے علاقے میں واقع کمپنی کا سب سے بڑا 500 مربع میٹر کا بوتھ  تھائی کھانوں  کے شوقین افراد سے بھرا ہوا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سال کی ایکسپو میں بہت زیادہ مہمان ہیں، اور ہم نے اس کے  لیے اچھی طرح سے تیاری کی ہے،کمپنی اس سال کی ایکسپو میں تقریباً 500 مصنوعات کی نمائش کر رہی ہے، جبکہ گزشتہ سال یہ تعداد 300 سے کچھ زیادہ تھی۔